16 اگست 2017 - 13:46
امریکی موقف کے برخلاف اقوام متحدہ کی ایران کے جوہری معاہدے کے تحفظ پر تاکید

اقوام متحدہ کے ترجمان نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی حکام کے حالیہ مؤقف پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدہ عالمی امن و سلامتی کے لئے اہم اور اس کے تحفظ کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جانا چاہئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی حکام کے حالیہ مؤقف پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدہ عالمی امن و سلامتی کے لئے اہم اور اس کے تحفظ کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جانا چاہئے.

یہ بات ' اسٹیفن ڈوگریک' نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی حکومت کے حالیہ رویے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے ایرانی صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی' کی نئی کابینہ کے لئے نامزد کئے جانے والے وزرا کا دفاع کرنے کے موقع پر جوہری معاہدے کے حوالے سے ان کے نظریات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے اعلی حکام سمیت اس تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے مطابق عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے سب سے اہم سفارتی کامیابیوں میں سے ایک جوہری معاہدہ ہے اسی لئے سب کو اس کی حفاظت کے لئے بہت ہی کوششیں کرنا چاہیئے.

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر نے منگل کے روز پارلیمنٹ میں اپنے نامزد وزراء کی اہلیت کا جائزہ لینے کے موقع پر کہا کہ جوہری معاہدے نہ تو دنیا کے لئے کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی یہ عالمی قوتوں کے سامنے سر جھکانے کی نشانی، بلکہ یہ ایسا سمجھوتہ ہے جس میں تمام فریق فاتح ہیں اور اس سے دنیا کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعلقات کی بحالی کے لئے راہ ہموار ہوگئی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲